the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نرمل میں غریب لڑکیوں کی شادیاں‘ مولانا عبدالعلیم قاسمی کا خطاب
نرمل ۔ 22 جنوری (اعتماد نیوز) انجمن فلاح ملت نرمل کے زیراہتمام 2 غریب لڑکیوں کی شادیاں شرعی طریقہ پر سادگی کے ساتھ انجام دی گئیں۔ جناب محمد احمد خان ساکن اسریٰ کالونی کی دختر کا نکاح مسجد مستانیہ میں انجام پایا‘ حافظ احمد حسین نائب قاضی نے خطبہ نکاح پڑھا۔ جناب نعیم خان ساکن پنجہ شاہ کی دختر کی شادی مسجد سلیم میں انجام پائی۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی نے خطبہ نکاح پڑھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالعلیم قاسمی نے کہا کہ جو شخص اپنی دنیا و آخرت کے جملہ معاملات میں اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر نجات چاہتا ہو اس کے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ حضرت محمدؐ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید کو سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کے لئے سیرت النبیؐ کا مطالعہ ضروری ہے۔ رسول اکرمؐ کی سیرت سارے انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے۔ سیرت طیبہؐ کو تمام انسانوں تک پہنچانے کے لئے ہر مسلمان کو انفرادی و اجتماعی کوشش کرنا ضروری ہے۔ مولانا نے کہا کہ رسولؐ اللہ سے محنت ایمان کا پہلا تقاضہ ہے اور محبت رسولؐ کو اطاعت رسولؐ سے لازم و ملزوم قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دنیا دارالعمل ہے‘ اللہ کے نزدیک بندہ کا عمل دیکھا جائے گا جس کا وہ دعویٰ کرتا تھا۔ زبانی دعوؤں کی اللہ



پاک کے نزدیک کوئی قدروقیمت نہیں ہے۔ رسول کریمؐ کی ایک ایک سنت پر عمل کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ فساد امت کے پرآشوب دور میں رسولؐ اللہ کی سنت کو زندہ کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حضرت محمدؐ کی سیرت کا گہرائی و گیرائی سے مطالعہ کریں اور اس کے مطابق پنی زندگی گذاریں‘ شادی بیاہ سنت رسولؐ کے مطابق انجام دیں اور لین دین و گھوڑے جوڑے کی غیرشرعی رسومات کے خاتمہ کے لئے آگے آئیں۔ انھوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی ذات کا ہر پہلو قابل تقلید ہے اس کی مثال صحابہ کرامؓ کی زندگی ہے۔ مولانا نے انجمن فلاح ملت نرمل کے ذمہ داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ غریب و نادار لڑکیوں کی شادیوں کا انھوں نے جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ صدر انجمن جناب عزیز اللہ خان نے کہا کہ تاحال انجمن کی جانب سے انجام دی جانے یہ 139ویں شادی ہے۔ جناب عظیم بن یحیےٰ اس انجمن کے بانی و چیرمین ہیں اور انجمن کے تمام فلاحی کام اہل خیر حضرات کے مالی تعاون سے انجام پاتے ہیں۔ خازن انجمن جناب سید بشیرالدین نے انجمن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ جناب محمد قاسم معتمد نے شکریہ ادا کیا۔ حافظ احمد حسین نے دعا کی۔ اس موقع پر مسرس سید فاروق علی نائب صدر‘ جناب حسن بن صالح شریک معتمد‘ جناب محمد لیاقت علی کے علاوہ محمد اسلم اکبانی‘ محمد ادریس اکبانی‘ محمد صدیق علی‘ مصلیان مسجد اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.